Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Paseena Aana dekhnay ki tabeer

خواب میں پسینہ آنا دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پسینہ جاری ہے دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نقصان ہوگا خاص کر اگر پسینہ کو زمین پر ٹپکتا ہوا دیکھے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا کپڑا پسینہ سے تر ہوگیاہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے عیال پر خرچ کرے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اپناپسینہ پیتاہے دلیل ہے کہ اپنا مال کھائے گا اور اگر پسینہ کو سفید اور خوشبود ار دیکھے دلیل ہے کہ اس کا مال حلال ہوگا اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کامال حرام ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں پسینہ کا آنامراد پوری ہونے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو پسینہ آتاہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر بیما ردیکھے کہ اس کو پسینہ آیا ہے دلیل ہے کہ شفاء پائے گا۔

Khwab mein kapray ka paseenay say ter hona dekhnay ki tabeer.

Apna paseena peena dekhnay ki tabeer.

Khwab mein paseenay ko sufaid aur kushboodar dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button