Khwab mein Andheray Mein Hona dekhnay ki tabeer
خواب میں اندھیرے میں ہونادیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگردیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی سے بدل گیاہے دلیل ہے کہ دین کاراستہ اس پر کھلے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور روشنائی میں گیاہے اور پھر اندھیرے میں آیاہے دلیل ہے کہ منافق ہوگا فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَ اِذَآ اَظْلَمَ عَلَیْھِمْ قَامُوْا ط وَ لَوْ شَآئَ اللّٰہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِھِمْ وَ اَبْصَارِ ھِمْ
”اور جب ان پر تاریکی ہوتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ا ن کی سنائی اور ان کی بینائی سلب کرلے۔ ‘‘
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں تاریکی غم و اندوہ ہے اگر دیکھے کہ کسی ملک میںتاریکی ظاہر ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں نہایت سخت غم واندوہ ظاہر ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے۔
- کفر
- حیرانی
- کاموں کا رک جانا
- بدعت
- گمراہی۔
اگر مال دار دیکھے کہ درویش ہواہے دلیل ہے کہ اس کامال زیادہ ہوگا اور اگر درویش دیکھے کہ مالدار ہوگیاہے دلیل ہے کہ اس کا کام اور بھی بدتر ہوگا اور اللہ ہی بہتر ی کو خوب جانتاہے۔