Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Zulam Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں ظلم کرنادیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایااگر دیکھے کہ اس پر ظلم ہوا ہے دلیل ہے کہ ظالم پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر ظلم کیا ہے دلیل ہے کہ وہ شخص اس پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس پر ظلم کیاہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا محتاج ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ پر ظلم کیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے نقصان پائے گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر سردار دیکھے اس نے کسی عاجز پر ظلم کیاہے دلیل ہے کہ وہ عاجز اس پر نفرین کرے گا اور اگر آقا دیکھے کہ اس نے غلام پر ظلم کیاہے دلیل ہے کہ آقا سے اس کو مصیبت اور رنج اور بلا پہنچے گی۔