Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Khana dekhnay ki tabeer

خواب میں کھانا دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کھانا اور شربت جو اس کو ملا ہے اس کی تاویل بد ہے مگر فالو دہ وغیرہ کیونکہ حلوے کی اصل روغن اور شہد ہے اور ان دونوں کی تاویل مال ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ جو کھانامشکل ہے اوربے مزہ ہے اس کی تاویل رنج و اندوہ ہے اور جو ترش ہے بیماری پر دلیل ہے اور میٹھا کھاناعیش اور خوشی پر دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے کھانا لیاہے دلیل ہے کہ مال کانقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں کھانا ہے اور سب نے کھایا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر عیش سے گزرے گی۔

اور اگر دیکھے کہ اس قدر کھانا کھایا ہے کہ اٹھنے کی طاقت نہ رہی تو اس کے مرنے پر دلیل ہے کہ اور اگر دیکھے کہ مردہ کھانا کھاتا ہے دلیل ہے کہ وہ کھانا گرانا ہوگا۔

حضر ت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی درویش کو کھانا دیا ہے دلیل ہے کہ غم اور ترش اور خوف سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ کسی کافر کو کھانا دیاہے دلیل ہے کہ دشمنوں کے کاموں میں حق تعالیٰ اس کی مدد کرے گا۔

Khwab main khana aur sharbat-e-jo milna dekhnay ki tabeer.

Bay maza khana dekhnay ki tabeer.

Khwab main sonay aur chandi say khana lena dekhnay ki tabeer.

Khana khaa kar uthnay ki taqat na rakhna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein kisi derwaish ko khana dena dekhnay ki tabeer.

Kafir ko khana dena dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button