Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Tasht dekhnay ki tabeer
خواب میں طشت دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں طشت نوکرانی ہے یا گھر کی خدمت کی کنیز ہے اگر دیکھے کہ اس کا طشت ٹوٹ گیاہے دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے جدا ہوگی یا مرے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت نیک عادت والی کنیز ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے پانی کا طشت دیا ہے اور اس نے پیا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہوگا اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا اور پانی بہہ رہاہے ۔ دلیل ہے کہ کنیز مرے گی اور فرزند رہے گا اور اگر دیکھے کہ پانی گر ااور طشت سلامت رہاہے دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور کنیز بچے گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں طشت کادیکھناچارو جہ پر ہے۔
- عورت
- کنیز
- فرزند
- عورتوں سے منفعت