Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Quli dekhnay ki tabeer
خواب میں قلی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں قلی صاحب مرتبہ اورخطرناک شخص ہے۔ اوراگردیکھے کہ اس کی پشت پرہلکابوجھ ہے اوروہ بوجھ اس کی ملک ہے تودلیل ہے کہ اس بوجھ کے مطابق اس کوراحت اورخیرومنفعت پہنچے گی۔اوراگردیکھے کہ بوجھ اس قدرہے کہ اس سے اس کی پشت کوتکلیف پہنچ رہی ہے تودلیل ہے کہ گنگاراورنافرمان ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے ۔
لِیَحْمِلُوْٓا اَوْزَارَھُمْ کَامِلَۃً یَّوْمَ الْقِیٰمَۃِ
”تاکہ وہ پورے طورپراپنے بوجھ قیامت کے دن اٹھائیں۔ ‘‘
حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگردیکھے کہ دوسروں کابوجھ بغیراجرت کے اٹھاتاہے تودلیل ہے کہ خلقت خداسے خیراور احسان کے ساتھ پیش آتاہے۔اوراگردیکھے کہ اجرت لے کربوجھ اٹھاتاہے تواس کی تاویل غم واندوہ ہے۔