Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Lohay Ka Kurta dekhnay ki tabeer

خواب میں لوہے کا کرتہ(جوشن)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کا سننا بقدر اس کی روشنی اور پاکیزگی کے پشت و پناہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اس کے اہل بیت دشمنوں کے شر سے امن میں رہیں گے۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے جوشن پہناہواہے تو دلیل ہے کہ اس کے جسم کا قلعہ دشمنوں کے شر سے امن میں رہے گا اور وہ اس پر ظفر یاب نہ ہوںگے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو دلیل ہے کہ منافق کے مکر اور عام لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ خواب میں جوشن دیکھنے والے کے دین کی زیادتی ہے جو شخص خواب میں جوشن دیکھے دلیل ہے کہ پوشیدہ طور پر حق تعالیٰ کی حفاظت میں رہے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کادیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

  1. بزرگی
  2. پناہ
  3. قوت
  4. مال
  5. زندگانی
  6. دین کی زیادتی ، خواب میں جوشن مونس و غمزار ہے۔

Khwab mein Lohay Ka Kurta pehna hua dekhnay ki tabeer.

Lohay Ka Kurta aur sath hathiyar bhi dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button