Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Saaz Bajana dekhnay ki tabeer

خواب میں ساز بجانا(چنگ زدن)دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بجانا جھوٹی بات ہے ۔ اگر دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو باطل اور جھوٹی بات پر دلیل ہے اور اس کو اس سیے غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔

اور اگرد یکھے کہ اس کو بادشاہ نے ساز دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عطا اور بزرگی حاصل ہوگی اور اگر اس کے اہل سے نہیں تو غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔

اور اگر دیکھے کھ ساز کو توڑا یا گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا اور اگر کوئی ساز بجاتا ہے اور سنتا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل کوسنے گا اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ساز بجانا درازی عمر کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کھ ساز بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں سے کسی عورت کے ساتھ پیوسہ ہوگا، عزت اور مال پائے گا آخر کار اس عورت سے نکاح کرے گا اور اگردیکھے کہ ساز کے ساتھ ناچ و رنگ بھی ہے یہ دلیل ہے کہ غم و مصیبت ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بیماری میں دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو یہ اس کی وفات کی دلیل ہے۔

Khwab mein badshah ka saaz dena dekhnay ki tabeer.

Saaz ko torna ya girana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein koi saaz bajana aur sunnah dekhnay ki tabeer.

Saaz kay sath naach o rang dekhnay ki tabeer.

Khwab mein beemari main saaz bajana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button