Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Chota ullu dekhnay ki tabeer
خواب میں چھوٹا اُلو (چغد) دیکھنے کی تعبیر
اُلو خواب میں نابکار اورحرامی آدمی ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی آدمی الو پکڑتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو ایسے آدمی سے جھگڑا پڑے گا اوار کسی حال میں بھی الو کا دیکھنا مبارک نہیں ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ الو کی آواز سنتاہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کو الو کی آواز کے مطابق رونا پیٹنا ہوگا۔ اور اگر خواب میں الو کابچہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند منحوس اور ناخلف ہوگا اور اگردیکھے کہ الو کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر چور اور نابکار آدمی کے مال کو کھائے گا۔