Khwab mein Chashma dekhnay ki tabeer
خواب میں چشمہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کاچشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جو انمرد، خوش مزہ اور خوشبودار پانی جیسا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
فیھا عین جاریۃ
”اس میں چشمہ جاری ہے۔ ‘‘
اور اگر چشمے کاپانی سیاہ اور گندہ اور بدصورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے۔ اوراگر دیکھے کہ اس چشمے سے مسح کرتاہے تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ چشمہ کاپانی زیادہ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہوگی اور اگر دیکھے کہ چشمہ کے پانی میں نقصان ہوگیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ چشمے کاپانی خشک ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کاپانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے ۔ خاص کر اگر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق عمر ہوگی اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے۔
اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کاپانی کھڑا ہے تو تاویل میں دین کی خیر اور دین کی صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چشمہ کاپانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
- سرداری اور سخاوت
- غم و اندوہ
- مصیبت
- بیماری
- عمر اور زندگی کا پانا