Khwab mein Koodna Jastan dekhnay ki tabeer
خواب میں کودنا (جستن)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے کودا ہے تود لیل ہے کہ اس کے حال میں تبدیلی ہوگی۔ اور اگر اور کودا ہے تو دور کا سفر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لکڑی یانیزہ ہے اور اس کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتاہے تو دلیل ہے کہ مدد کے لیے کسی قوی مرد پر اعتماد کرے گا تتاکہ وہ کام ا س کی منشاء کے مطابق ہوجائے اور اگر دیکھے کہ دیوار سے کودا ہے اور چوپائے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر کودا ہے اور گھردب گیا ہے اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس سے جداہوگی اور پھر اس کے پاس آئے گی۔
اور اگر دیکھے کہ زمین سے ہوا پر کودا ہے اور قبلہ کی طرف رخ کیا اور پھر اپنے آپ کو حرم کعبہ یا مکہ یا مدینہ شریف میں دیکھا ہے ، تو یہ سب حج کرنے کی دلیلیں ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم مقام سے نا معلوم مقام کی طرف کودا ہے تو دلیل ہے کہ ہلاک ہوگا۔ اور اگرد یکھے کہ شگون کے ساتھ کودا ہے اور ادھر لٹکا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش تباہ ہوگی اور اگرد یکھے کہ ہوا میں کودا ہے اور پرندے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت چھوڑے گا اور دوسری عورت کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ چوب یا عصاکے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتا پھرتاہے تو دلیل ہے کہ رنج و اندیشہ سے رہائی پائے گا اور اس کاکام انتظام سے ہوگا۔