Khwab mein Chargh dekhnay ki tabeer
خواب میں چرغ دیکھنے کی تعبیر
چرغ ایک شکاری جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ بادشاہ ہے اگر خواب میں وحشی چرغ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند بلوغ اور مردانگی تک پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ چرغ کو پکڑا ہے اور اس سے شکار کیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر ظلم و ستم کرے گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو چرغ دیا ہے اور وہ شکار کرتاہے تودلیل ہے کہ بادشاہ عزت اورحرمت پائے گا اور دوسروں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ شکار کرتاہے اور اس کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے نا فرمان فرزند آئے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے گوشت سے چرغ نے کچھ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند سے رنج اور بدی دیکھے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ دیکھنے کی تاویل بزرگ مرد باہیبت و قوت ہے اور اگر دیکھے کہ چرغ نے اس کے گھر میں ایک باریا دوبار آواز کی ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر تین بار بولا ہے تو کچھ نقصان نہ ہوگا۔
اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ چور آدمی ہے اور جو راتوں کو کئی طرح کے کام کرتاہے۔