Khwab mein Chadar dekhnay ki tabeer
خواب میں چادردیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر خواب میں دیکھنا عورت کا ستر پوش ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ عورتوں کی طرح چادر پہنے ہوئے ہے تودلیل ہے کہ اس کام میں خیر و شر ہے۔ لیکن اس کام کو اس سے برا جانیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ چادر پھٹ گئی ہے یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس وقت اس کی پردہ داری کی جائے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر شب خواب میں دیکھنا عورت ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس چادر شب ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی نئی عورت کرے گا۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ نئی چادر خریدی ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا ۔ اور اس کو فرزند پیداہوگا، اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شوہر کرے گی ، اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی چادر شب جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا اس کو طلاق دے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چادر دیکھنا تین وجہ پر ہے۔
- قدر و جاہ
- مرد کوعورت اور عورت کو مرد کا حصول
- گھرکی حکومت اور سرداری