Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Surma dekhnay ki tabeer
خواب میں سرمہ (توتیا) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرمہ دیکھنا مال ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے سرمہ ڈالا ہے اور اس سے مقصود آنکھ کی روشنی ہے تو دلیل ہے کہ دین کی صلااح ڈھونڈے گا اور اگر اس کامقصود اس کے خلاف ہے تو دلیل ہے کہ اپنی دینداری لوگوں پر منافقانہ طور سے ظاہر کرے گا تاکہ لوگ اس کو اچھا جانیں۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بغل کے نیچے بدبو کے دور کرنے کے لیے سرمہ رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث اس کی مدح و ثنا اور نیکی بیان کی جائے گی۔