Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Tasbeeh Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں تسبیح کرنا(تسبیح کردن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تسبیح کرنا حق تعالیٰ کے فرمان کی تابعداری ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تسبیح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ فرمان حق کامطیع ہوگا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ خواب میں اپنے ساتھ تسبیح رکھتاہے تو اس کو غم واندوہ پہنچے گا ۔ لیکن اس کو اس کا اجر اوار ثواب ملے گا ،اور اگر دیکھے کہ تسبیح کے ساتھ اللہ تعالیٰ کاشکر کرتاہے تو دلیل ہے کہ دین میں قوی ہوگا اور مال پائے گا اور اگر یہ خواب کوئی والی ملک،دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا ملک آباد ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُم
”’اگر تم شکرگزار بنوگو تو ہم تمہیں اور زیادہ دیں گے۔‘‘