Khwab mein Nikah Karna dekhnay ki tabeer
خواب میں نکاح کرنا(ترویج) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ عورت کی ہے۔ شادی شدہ ہے تو شرف اور بزرگی کی دلیل ہے۔ اور اگر کنوارا ہے تو مالدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عورت کو طلاق دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور شرافت زائل ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ مرد ہ عورت سے نکاح کیا ہے اور اس کے ساتھ جماع بھی کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کی ملک اور مال سے اس کو کچھ حاصل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ساتھ جماع نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے مال میں سے کچھ تھوڑی چیز حاصل ہوگی۔
اور اگر کوئی عورت دیکھے کہ اس نے کسی مرد سے نکاح کیاہے اور عورت کے گھر میں وہ مرد اس کے ساتھ جمع ہواہے تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کانقصان ہوگا یا اس کا حال متغیر ہوگا۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ عورت کی ہے لیکن عورت کو نہ دیکھا اور اس کا حال نہ جنا تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر عورت کو دیکھے اور نامعلوم جگہ ہے اور وہ مکان کسی مردے کی ملک ہے اور وہ مردہ اس عورت کے ساتھ جمع ہواہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مرے گی اوراگر وہ مکان معلوم ہے تو عورت کے نقصان کی دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر شوہر دار عورت خواب میں دیکھے کہ اس کا دوسرا شوہر ہے اور شادی کو نہیں دیکھا ہے تو یہ عزت اور شرف اور زیادتی مال کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی شادی ہونے والی ہے اور اس نے شادی کو نہیں دیکھاہے اور نہ پہنچانا ہے تو اس کے لیے موت کاخوف ہے اور بعض کہتے ہیںکہ کوئی آدمی اس کے ہاتھ سے ہوگا اور اگر دیکھے کہ بیمارے اور نا معلوم عورت کا خواستگار ہواہے اور یا کوئی دیکھے کہ اس کی عورت شوہر کرتی ہے اور اس شوہر کو وہ گھر میں لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس سبیل سے شوہر کو بہت سا مال ملے گا۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ کوئی نابکار عورت اس کے نکاح میں آئی ہے اور اس کے ساتھ جماع کیاہے تو دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر آسان ہوگا اور اگر جماع نہیں کیا ہے تو جو کچھ ہم نے کہا ہے کمتر ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میںدیکھے کہ اس نے کنوارای لڑکی سے شادی کی ہے اور اس کا کنوارا پن زائل کیاہے تو دلیل ہے کہ اس سال میں اس کو عورت یاکنیز حاصل ہوگی اور بادشاہ سے خیر و نیکی دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ حرام کے ساتھ کنواری لڑکی کو لے گیاہے تو اس سے دلیل ہے کہ مال حرام حاصل ہوگا۔