Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Tarnagbeen dekhnay ki tabeer

خواب میں ترنگبین(ترنجبین) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترنجبین مال حلال بے منت ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :

وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْکُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰی کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُم

”اور ہم نے تم پر من اور سلوے کو اتارا ہے ۔ ہماری دی ہوئی صاف ستھری چیزیں کھائو‘‘

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی ترنجبین ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ بے امیدجگہ سے بہت سی روزی پائے گا اور اس کے کاروبار نہایت انتظام سے ہوں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں ترنجبین دیکھے یا کھائے تو دلیل ہے کہ تین وجہ پر ہے ۔

  1. مال اور روزی بغیر کسی کے احسان کے
  2. معیشت اور کاموں میں کشائس
  3. دل کی مراد پانا

Related Articles

Back to top button