Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Tarazoo dekhnay ki tabeer

خواب میں ترازو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو خواب میں قاضی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس نیا ترازو ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں قاضی اور پاک دین فقیہ ہے اور ترازو کا پلڑا قاضی کی قوت سماعت ہے اور جو درم اس میں مقدمہ ہے جو قاضی کرتاہے اور ترازو کے باپ عدل و انصاف ہے جو فریقین قاضی سے حکم کے مطابق سنتے ہیں۔

اور اگر کوئی دیکھے کہ ترازو کے دونوں پلڑے بالکل برابر ہیں تو دلیل ہے کہ قاضی عادل ہے اور اگر دیکھے کہ ترازو درست نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی راست اور منصف نہیں ہے حکومت میں ایک طرف کو مائل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ترازو کی ڈنڈی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کاقاضی مرے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ ترازو میں بہت سا نقصان ہے تو دلیل ہے کہ قاضی کے عدل و انصاف میں بہت نقصان ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو کا خواب میں درست کرنا اور بطور تحفہ و سوغات بنانا قاضی کی عذاب دوزخ سے نجات اور رستگاری ہے۔

Khawab mein naya tarazoo dekhnay ki tabeer.

Tarazoo kay dono palrhay barabar dekhnay ki tabeer.

Tarazoo ka danda toot jana dekhnay ki tabeer.

Khawab mein tarazoo main buhot sa nuksaan dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button