Khwab mein Chakor dekhnay ki tabeer
خواب میں چکور (تذرو) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تذر ویعنی کیک بے وفا مرد اور فریب دینے والی عورت ہے۔
اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ چکور خواب میں مال حرام ہے جس کو حیلہ سے حاصل کرے گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چکور کے ساتھ لڑتاہے تو دلیل ہے کہ کسی بے وفا کے ساتھ اس کا جھگڑاہوگا ۔
اور اگر کوئی دیکھے کہ مادہ چکور اس کو حاصل ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسی عورت کرے گا کہ جس میں کسی طرح کی بھلائی نہ ہوگی۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چکور کاگھونسلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس گھونسلے کی خوبصورتی کے مطابق خوبصورت عورت سے نکاح کرے گا یا کنیز خریدے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں چکور تھی اور مر گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہوگی۔ یا عورتوں کی وجہ سے اس پر مصیبت پڑے گی اور اگر کوئی دیکھے کہ چکور اس کے گھر سے اڑ گئی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ وھ اپنی عورت کو طلاق دے دے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چکور خواب میں پارسا با جمال اور دولت مند عورت ہے اگر دیکھے کہ اس نے چکوکر پائی ہے یا پکڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس صفت کی عورت کرے گا جس کا ہم نے اوپر بیان کیا ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ چکوکر اس کی گود میں گری ہے اور سو گئی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے عیال سے سروکار کرے گا اور فریب دے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چکور کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- عورت
- معیشت
- مال حرام
- خواہش نفس کی تابعداری