Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Mosam-e-Garma dekhnay ki tabeer
خواب میں موسم گرما(تابستان) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ گرمی کاخواب میں دیکھنا بادشاہ سخت ہے اگر خواب میں موسم گرما کو دیکھے کہ اس سے لوگوں کو نقصان پہنچ رہاہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو بادشاہ سے خیر و صلاح ہوگی۔ موسم گرما کو وقت پر دیکھنانہایت عمدہ ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں موسم گرما کو وقت پر اس طرح دیکھے کہ جہان خوش ہے اور وہ درخت میوئوں سے لدے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور دولت زیادہ ہوگی اور اس کاکام مراد کو پہنچے گا۔ اور عام آدمی کا خواب میں بادشاہ کو دیکھنا بادشاہ سے قوت اورمدد پاناہے اور اگر موسم گرما کوکوکئی شخص بے وقت دیکھے تو پھر اس کی تاویل ایک: کے خلاف ہے۔