Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bunna dekhnay ki tabeer

خواب میں بننا دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ رسی بارے کو بنتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا اور سفر کی کمی بیشی رسے اور رسی کی درازی اور کمی کے مطابق ہوگئی اگر دراز ہے تو سفر بھی دراز ہوگا اور اگر کوتاہ ہے تو سفر بھی کوتاہ ہوگا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز سینے کے لیے دھاگہ بنتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مصلحت کے لیے کام کرے گا یا راحت جان کے لیے کوئی ریاضت کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دھاگے اور رسی کو بٹ دینا تین وجہ پر ہے۔

  1. سفر اور واپسی
  2. ریاضت نفس
  3. ستہ کاموں کی کشائش اور فراخی

Khwab mein koi cheez senay kay liye dhaga bunna dekhay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button