Khwab mein Hathi dekhnay ki tabeer
خواب میں ہاتھی(پیل) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اہل تعبیر کہتے ہیںکہ رات اور دن میں خواب کے اندر سوائے ہاتھی کے کچھ فرق نہیں ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ نابکار عورت کرے گا اور اگر یہ خواب دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلا ق دے گایا کنیز کو فروخت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کو جان سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی بادشاہ مارا جائے گا یا کسی مضبوط قلعہ کو فتح کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ہاتھی نے اپنا پائوں اس کے سرپر پر رکھاہے اور اس کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ اور اس کا حال بد ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ کسی کے ہاتھی کے سر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے بادشاہ کی خدمت سے کسی اور بادشاہ کی خدمت میں جائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے اور ہاتھی اس کے کہنے میں ہے اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ عجم کابادشاہ ہوگا۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر عجم کے بادشاہ سے مال ونعمت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کھ ہاتھی کی ہڈی یا اس کا کچھ چمڑا اس کے پاس ہے تو بھی یہی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے دولت و مال ملے گا۔
اور اگر دیکھے کہ لڑائی کے وقت اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے دشمن کو مغلوب کرے گا اور اس قول پر اصحاب فیل کے قصے کو دلیل میں لائے ہیں۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پشت ہاتھی سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں ہاتھی سے گر ا اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ مرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ تماشے کے لیے ہاتھی پر بیٹھا ہے اور وہ ہاتھی اس قادرہے تو دلیل ہے کہ عجمی عورت سے نکاح کرے گا اور اس کے بس میں ہوگا اور اگر اس کے خلاف ہاتھی کو دیکھے تو وہ خود عورت پر قادر ہوگا۔
اور اگر دیکھے کہ ہاتھی پر ہتھیار لگے ہیں تو اس کو شہر بشر لیے پھرتاہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کی سلطنت پر کسی اور سلطنت کا بادشاہ حملہ کرے گا یہاں تک کہ اس کو ہلاک کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہاتھی کادیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔
- عجم کابادشاہ
- مرد غلام
- مرد مکار
- مردباقوت اور بارعب
- حاسد مرد
- ظالم خونخوار