Khwab mein Tasveer dekhnay ki tabeer
خواب میں تصویر(پیکر) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تصویر خواب میں عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس تصویر ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی سے تصویرخریدی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے تصویر ضائع ہوگئی ہے یا ہاتھ سے گر کر شکستہ ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس کی عورت دنیا سے رحلت کرے گی۔ اور اگر اپنی تصویر کا چہرہ دوسری صورت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ جس عورت کو دیکھا ہے اسی کے مطابق اس کے احوال پھر جائیں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی تصویر کو بری صورت سے بدلا ہو ا دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے حال اور صورت پر ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے حال پر اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا اور اگر اپنی تصویر باشکوہ دیکھے تو دلیل ہے کہ سب لوگ اس سے منہ موڑیں گے اور اس پر ظلم کریںگے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آدمی کی تصویر حیوان کی تصویر سے بدل گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص بد مذہب اور جھوٹا ہوگا ۔ یا خدا تعالیٰ کی صفات میں ناجائز بات کہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی تصویر دوسری طرح کہ اس کی جنس سے نہیں ہے ۔ ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو کوئی مشکل کام پیش آئے گا۔ اور وہ اس میں حیران ہوگا۔ اور خواب میں تصویر بنانے والا ایسا شخص ہے کہ جو خدا تعالیٰ پر بہتان باندھتاہے۔