Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Khareed o Farokhat dekhnay ki tabeer

خواب میں خریدو فروخت(بیچ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن شریف بیچنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اس کے نزدیک ایک حقیر ہے۔ اور اس نے اپنے آپ کو ذلیل و حقیر کیا۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اس پر تنگ ہوگا اور وہ ظالم ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ اپنی عورت کو بیچا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور بزرگی زائل ہوگی اور وہ بدنام ہوگا۔ لیکن اگر اس عورت کے سوائے جو بیچی ہے اس کی اور عورت ہو تو دلیل ہے کہ اس کی پھر بہتری ہوگی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیزدین میں پیاری ہے اس کا خواب میں بیچنا برا ہے اور اس کا خریدنا اچھا ہے۔

Khwab main Quran majeed bechna dekhnay ki tabeer.

Ghulam farokht karna dekhnay ki tabeer.

Khwab main apni aurat bechna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button