Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Surah Al-Qasas Parhna dekhnay ki tabeer
خواب میں سورۃ القصص پڑھنا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ سورۃ القصص پڑھتاہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا اور ذکر حق میں مشغول ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ ہمیشہ راہ دین اور صلاح میں کوشش کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ رحمت کے دروازے اس پر کشادہ ہوجائیں گے۔