Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bait-ul-Mamoor dekhnay ki tabeer

خواب میں بیت المعمور دیکھنے کی تعبیر

بیت المعمور خانہ کعبہ کے اوپر چوتھے آسمان پر ایک مکان ہے اور وہاں فرشتے حج کرتے ہیں۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیت المعمور میں گیاہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کے درمیان علم اور امانت کے ساتھ ظاہر ہوگا اور بیت اللہ شریف کا حج کرے گا اور دشمنوں سے محفوظ رہے گا۔

اور اگر بیت المعمور کو زمین پر دیکھے تو دلیل ہے کہ عالم اور عادل بادشاہ کا مصاحب ہوگا اور اگر دیکھے کہ بیت المعمور میں گھر بنایا ہے یا اس میں سویا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آگئی ہے۔

اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیت المعمور کے اردگر د طواف کرتاہے تو بھی یہی تاویل ہے کہ وہ دنیا سے رحلت کرے گا اور اگر کسی نے بیت المعمور کو مسجد کی طرح دیکھا اور اس یں نماز پڑھی تو دلیل ہے کہ اس کی تمام مرادیں پوری ہوں گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ زمین سے بیت المعمور تک راہ کھلاہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال بہت سے لوگ حج اور عمرہ کریں گے اور اگر دیکھے کہ بیت المعمور آراستہ ہے اور فرشتے اس کاطواف کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ علماء اور اہل دین انتظام سے ہوں گے اور عزت اور مرتبہ پائیں گے۔

Khwab mein Bait-ul-mamoor jana dekhnay ki tabeer.

Bait-ul-mamoor ko zameen per dekhnay ki tabeer.

Khwab mein Bait-ul-mamoor kay gird tawaf karna dekhnay ki tabeer.

Bait-ul-mamoor ko masjid ke tarah dekhnay ki tabeer.

Khwab mein Bait-ul-mamoor ko aarasta dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button