Khwab mein Piyala dekhnay ki tabeer
خواب میں پیالہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالہ پانی سے پُریا گلاب سے پُر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے توت دلیل ہے کہ عورتت کرے گا یا کنزخریدے گا کہ اس کو پار سالڑکا پیداہوگا اور اس سے راحت دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا اور پیالہ رہاہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت بچے گی، اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزنددونوں کی موت کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورتیں اور کنیزیں ہوں گی اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوںگی۔
اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زر د پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوںگی اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غمناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔