Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Khushboo Sunghna dekhnay ki tabeer
خواب میں خوشبو (بوہائے خوش) سونگھنا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوشبو اور بدبو تاویل میں نیکی اور برائی اور نالائق بات ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خوشبو سونگھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف کریں گے اور اگر خواب میں بہت سی خوشبو سونگھے تو موت کی دلیل ہے کیونکہ مردے کے لیے خوشبو اور حنوط ضروری ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو خوشبودار کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی تعریف اور ثناء کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی لوگوں میں برائی اور مذمت کریں گے اور اس کی بدنامی پھیلے گی۔