Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Bosa lena dekhnay ki tabeer
خواب میں بوسہ لینا (بوسہ دادن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کابوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہوگا۔ اور اگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ نااُمید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر معلوم شخص کابوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیرومنفعت پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ مردے کے لیے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا اور اگر دیکھے کہ مردے نے اس کابوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کادوست اور طالب ہوگا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصود نہ پائے گا۔
حضرتت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے۔
- خیر ومنفعت
- حاجت روائی
- دشمن پر فتح پرانا
- اچھی بات سننا