Khwab mein Chamra dekhnay ki tabeer
خواب میں چمڑا (پوست) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دنیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آدمی کے جسم کا چمڑا خواب میں آرائش اور لوگوں کی خانہ آبادی ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا چمڑا ستراور مال اور برکت ہے۔ اگر کوئی شخص اپنا چمڑا اٹھا ہوا اور گرا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کاستر اور راز کشادہ ہوگا اور اس کا مال ضائع ہوگا اور اگر اپنے چمڑے کو سیاہ یا نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ س کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پائوں کاچمڑا روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس شخص کی مراد پوری ہوگی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ تمام چارپایوں کاچمڑاخواب میں دیکھنا مال ہے اور اونٹ کا چمڑا بڑے آدمی کی وراثت ہے۔ اور بکری کاچمڑا صاحب خواب کے لیے روزی ہے اور اگر سبزدرخت کاپوست دیکھے تو اس کا صاحب روزہ دار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ جانور کاچمڑا اتارا ہے تو دلیل ہے کہ جس آدمی کے ساتھ نسبت ہے اس سے مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ چمڑا اتارنے کے لیے مکان بنایا ہے۔ اگر قصاب ہے تو اس کے گھر میں دیوار بنائیں گے اور اگر معلم ہے تو لڑکوں پر ظلم کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرانا پوست اتارتا ہے تو دلیل ہے کہ پرانی چیزوں کی اصلاح میں وقت لگائے گا اور بادشاہ کا ایلچی بنے گا۔ جب امیر اور شاہی لشکر کے سردار بہت سے کاموں میں بادشاہ کا خلاف کریں گے۔