Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Balgham dekhnay ki tabeer

خواب میں بلغم (بلغم دیدن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بلغم کو خواب میں دیکھنا مال ہے کہ اس کی درستی میں مال کو خرچ کرتا ہے اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بلغم کو جگہ بہ جگہ ڈالتاہے تو اس کی تاویل ایک: کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ گلے سے بلغم پاکیزہ جگہ پر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ درست جگہ پر مال خرچ کرے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس نے بلغم ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا اور ااگر دیکھے کہ سیاہ بلغم ڈالی ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بلغم خون آلود ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہوگا، اور اگر دیکھے کہ بلغم اپنے گھر کے اندر ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ بیگانوں پر مال کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ بلغم مسجد میں ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ مال صلاح کے طور پر بیگانوں پر خرچ کرے گا۔

Khwab mein balgham ko jaga ba jaga dalna dekhnay ki tabeer.

Balgham pakeeza jaga per dalna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein beemar ka balgham dalna dekhnay ki tabeer.

Khoon alood balgham dekhnay ki tabeer.

Khwab mein masjid main balgham dalna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button