Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Batakh dekhnay ki tabeer

خواب میں بطخ دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا مال اور نعمت کی دلیل ہے ۔خاص کر اگر اپنے گھر اور اپنی ملک کو دیکھے تو اسی قدر پائے گا، اور اگر دیکھے کہ بہت سی بطخیں اس کے گھر یا کوچہ میں جمع ہوتی ہیں اور بولتی ہیں تو دلیل ہے کہ اس موضع میں مصیبت و آفت پڑے گی۔

اور اگر دیکھے کہ بطخیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کے باعث سفر کرے گا اور اس میں عزت اور فائدہ پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بطخ دیکھنا اہل بیت میں سے ایک بزرگ کا مرد مال اور حشمت والا ہوناہے، اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھ پایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی سے کچھ پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید بطخ دیکھنا مال ہوتاہے یا مالدار عورت ہوتی ہے اور سیاہ بطخ خواب میں دیکھنا کنیزک ہے۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ بطخ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال وراثت میں پائے گا اور ضائع کرے گا۔

Khwab mein batakh ko marna aur us ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Sufaid batakh dekhnay ki tabeer.

Khwab mein batakh ka batain karna dekhnay ki tabeer.

Siyah batakh dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button