Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Parwana dekhnay ki tabeer

خواب میں پروانہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پروانہ کا دیکھنا مرد ضعیف اور نادان ہے کہ اپنے آپ کو نادانی سے ہلاکت میں ڈالتاہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ پروانہ اس کے پیچھے سے اڑا اور اس نے اس کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دوشیزہ کنیز سے اس کا فرزند ہوگا، اور اگر خواب میں دیکھاکہ پروانہ کو مارا یا اس کے ہاتھ میں ہلاک ہوا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا۔