Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Barhangi Nanga hona dekhnay ki tabeer
خواب میں برہنگی (ننگا ہونا ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو ننگا دیکھے اور طالب دنیا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ تہبند باندھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اطاعت اور عبادت میں کوشش کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برہنگی محنت اور رسوائی کی دلیل ہے ،اور اگر خواب میں عورت کو کپڑے پہنے ہوئے دیکھے تو نیک مرد کے لیے نیک ہے اور بدکار کے لیے بد ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں برہنہ ہونا صالح مرد کے لیے خیر اور نیکی اور مفسد کے لیے بدی اور رسوائی اور بے حرمتی ہے۔