Khwab mein Bakri ka Bacha dekhnay ki tabeer
خواب میں بکری کابچہ (برہ ) دیکھنے کی تعبیر
برہ ، بکری کا بچہ یعنی لیلا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکری کابچہ دیکھنا خواہ مادہ ہو اس کی تاویل فرزند ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کابچہ پکڑا ہے ۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا اور اس پر ہوگا ۔ یعنی باپ کی طرح ہوگا، اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کافرزند مرے گا ،اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم واندوہ پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا بچہ خواب میں دیکھنا خیراور منفعت ہے اور اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اور مال حلال بھی ہے ، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے تو اسی قدر مال اور غنیمت پہنچنے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے ، لیکن گوشت کے لیے ذبح نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کے بچہ کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- فرزند
- مال حلال
- معیشت
- واندوہ