Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Jangi Libas dekhnay ki tabeer

خواب میں جنگی لباس (برگستوان) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنگی لباس خواب میں استواری اور مضبوطی ہے ، اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر جنگی لباس سے بیٹھاہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام درست ہوگا اور دشمن پر فتح پائے گااور اس کو مغلوب کرے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر اپنے آپ کو گھوڑے پر جنگی لباس کے ساتھ میدان جنگ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کام مراد کے ساتھ ہوگا اور بخت و دولت مساعدت کریں گے، اور اگر دیکھے کہ جنگی لباس گھوڑے سے گرا ہے یا کھوگیا ہے تو دلیل نامرادی ہے اور دشمنوں کے ہاتھوں اسیر ہوگا۔

Khwab mein ghoray per jangi libas kay sath bethna dekhnay ki tabeer.

Jangi libas ka kho jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button