Khwab mein Ababeel dekhnay ki tabeer
خواب میں ابابیل دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ابابیل ہے یا کسی نے اس کو دیاہے تو دلیل ہے کہ جس سے جداتھا۔ پھر اس سے انس حاصل کرے گا اور اس کے مقام میں قرار پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ابابیل کو مارا یا ہاتھ سے گرایا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے محبت رکھتا ہے اس سے جدائی ڈھونڈے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابابیل کا خواب میں دیکھنا مالدار اور باخرد شخص ہوناہے ،اور اگر ابابیل مادہ کو دیکھے تو عورت خرد مند وتوانگر ہے ،اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس سے اڑ گیاہے تو دلیل ہے کہ مردسے دولت جدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ ابابیل اس کے ہاتھ میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست مرے گااور اندوہ و غم دیکھے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے ابابیل کو پکڑا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ غموں سے نجات پائے گا اور خوف اور دہشت سے امن میں ہوگا۔