Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Sarange dekhnay ki tabeer

خواب میں سارنگی(بربط) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سارنگی دنیا کا لہو باطل اور سخت دروغ اور محال ہے۔ اگر خواب میں اپنے آپ کو سارنگی بجاتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ بیہودہ اور جھوٹی بات کہے گا،اور کسی کی جھوٹی مدح اور تعریف کرے گا ، اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کے سامنے سارنگی بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ جھو ٹ اور بیہودہ بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ سارنگی کے ساتھ جنگ و چغانہ اور بانسری بجاتاہے تو اس موضع پر یہ سب غم اور مصیبت کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا سارنگی ٹوٹ گیاہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بیہودگی سے توبہ کرے گا،اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور سارنگی بجاتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سارنگی استادوں کی طرح بجاتاہے حالانکہ وہ سارنگی بجانا نہیں جانتا ہے۔ اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیان اچھی طرح سے دے گا اور ان تینوں علموں کو تفسیر ، فقہ اور قصص کو جانتا ہوگا۔

اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کے شغل پر سرزنش اور ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ سارنگی کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بری عورت کی خبر سنے گا اور اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔

Khwab mein apnay aap ko sarange bajatay huay dekhnay ki tabeer.

Sarange kay sath jang karna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein sarange ka toot jana dekhnay ki tabeer.

Bemar shakas ka sarange bajana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein ustadoon ke tarah sarange bajana dekhnay ki tabeer.

Sarange ki awaz ko sunna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button