Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Par dekhnay ki tabeer
خواب میں پر دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے یعنی پرندے جیسے اس کے پر ہیں۔ تو دلیل ہے کہ پروں کے انداز ے پر اس کو بزرگی اور سرداری ملے گی ۔ بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں پر دیکھنا قوت اور پناہ ہیں۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پروں کے ساتھ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اس کاکام نیک ہوگا، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پرندے کے پر ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو خیر ومنفعت حاصل ہوگا ،اور اگر دیکھے کہ اس کے پر گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گرے گا اور مال کانقصان ہوگا۔