Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Jurab (Pay Taba) dekhnay ki tabeer
خواب میں جراب (پائے تابہ)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جراب اگر رکھی ہوئی دیکھے تو مال ہے اور اگر پہنی ہوئی دیکھے تو سفر ہے۔ اور اگر خواب میں جراب پہنے ہوئے دیکھے جیسے کہ مسافر بیابان کاارادہ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کوئی رفیق اور توشہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے بہت جلد رحلت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنی جرابیں فروخت کیں یا کسی کو بخش دیں تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا مال ضائع ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جراب خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔
- مال ودولت
- سفر
- موت اس کے لیے جو تنہا سفر کاارادہ کرکے جنگل کو جائے۔